کیا ہمیں امیزون کا کورس کرنا چاہئے؟

امیزون پر اپنی چیزیں بیچنا کیسا ہے

کل میں نے اس گروپ میں پولنگ کرنے کیلئیے ایک پول لگایا تو زیادہ تر دوست امیزون کے حق میں ووٹ دے رہے تھے۔ اس سے مجھے لگا کے کچھ علم مزید دیا جاسکے تاکہ وہ بہتر فیصلہ کر سکیں۔

میرا ذاتی اکاونٹ امیزون پر 2006 سے ہے۔ میرے رائے سننے کیلئیے مکمل کالم پرھئیے۔

دوستو امیزون دنیا کا سب سے مشہور آنلائن سٹور ہے جہاں پر کئی لوگ اپنی چیزیں بیچتے ہیں اور مال کماتے ہیں۔ اس عمل کو B2C یا بزنسز کو کسٹمرز کیساتھ کونیکٹ کرنا کہتے ہیں۔ اس عمل میں امیزون کا آن لائن سوفٹوئیر (ویبسائٹ) ایسے لوگوں کو سہولت دیتا ہے جو اپنی پراڈکٹس آن لائن بیچنا چاہتے ہیں۔

امیزون کے پاس اپنے لاکھوں کسٹمرز ہوتے ہیں جو روزانہ امیزون سے ہی خریداری کرتے ہیں۔ چاہے گروسری کی بات ہو یا ماڈرن گیجٹس کی، امیزون پر تقریبا سب کچھ ہی دستیاب ہوتا ہے۔ اس وجہ سے جو لوگ امیزون پر اپنی چیزیں بیچنا چاہتے ہیں انکو یہ آسانی ملتی ہے کے کسٹمرز وہاں پہلے سے ہی موجود ہوتے ہیں۔

وقت کیساتھ ساتھ امیزون پر جب سیلرز کی تعداد بڑھ گئی تو مسلہ یہ آگیا کے کس سیلرز کی چیزوں کو کسٹمرز کے سامنے رکھا جائے۔ امیزون نے کسٹمرز کے ریویوز اور SEO کی بنیاد پر چیزوں کی ترتیب لگانی شروع کی۔ اسطرح جب کو کسٹمر امیزون پر کوئی چیز ڈھونڈتا ہے تو اسے وہ چیزیں پہلے نظر آتی ہیں جن پر کسٹمرز کے ریویوز زیادہ اور مثبت ہوں اور جنکی سرچ کے متعلق optimization کی گئی ہو۔ ایسے کچھ اور فیکٹرز بھی ہیں لیکن کالم کی طوالت کو ذہن میں رکھ کر اپنے پوائنٹ پر آتا ہوں۔

امیزون کے B2C سسٹم کیوجہ سے یہ رحجان عروج پر پہنچ گیا کے کوئی بھی بندہ اگر آن لائن کچھ بیچنا چاہے تو امیزون کے ذریعے بیچ دیتا۔ بدقسمتی سے امیزون پاکستان کے سیلرز کو سپورٹ نہیں کر رہی تھی لیکن پچھلے سال سے پاکستان بھی انکی سیلرز لسٹ میں آگیا اور اب یہاں بیٹھے بھی امیزون پر بیچنا ممکن ہے۔

امیزون پر افراد کی بجائے کئی کمپنیز نے بھی چیزیں بیچنا شروع کیں اور ملٹی ملین ڈالر کے بزنس بنا لئیے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کے امیزون کا کام اگر کسی بندے کو آتا ہو تو وہ کافی پیسے کما سکتا ہے۔

میرا امیزون پر سیلر اکاونٹ 2006 کا ہے، میں نے شروع میں ریسرچ کی لیکن اس کام سے صرف نظر کرکے دوسرے کاموں کیطرف توجہ دینی شروع کردی۔ اس کام سے صرف نظر کرنے کی وجوہات مندرجہ ذیل تھیں۔

۱۔ امیزون پاکستان کو سیلر لسٹ میں سپورٹ نہیں کر رہی تھی جسکی وجہ سے امریکہ میں کمپنی کھول کر کام کرنا پڑتا تھا اور امریکی بینک اکاونٹ چایئیے تھے۔ اس وقت میں یہ انتظام نہ کرسکا۔
۲۔ اس کے لئیے معقول سرمایا چاہئیے تھا تاکہ چیزیں چائنہ یا کسی اور ملک سے خرید کر امریکہ میں امیزون کے وئیر ہاوس میں بھیجی جاسکیں۔ میرے پاس سرمایا نہیں تھا۔
۳۔ جو چیز بھی آپ ریسرچ کے بعد چنتے ہیں وہ چیز شاید امیزون پر یا تو قبول نہ ہو یا پھر اتنی نہ بک سکے۔ یہ مسلہ آج بھی ہے۔
۴۔ اگر کوئی چیز یہاں سے امریکہ یا امیزون کے وئیر ہاوس سے کسٹمر کو بھیجتے وقت ٹوٹ جائے یا خراب ہوجائے تو یہ نقصان آپکو اٹھانا پڑتا ہے۔
۵۔ بعد میں امیزون پر بہت مقابلے کی فضا قائم ہوگئی اور اپنی چیزیں بیچنا اتنا آسان نہیں رہا جتنا ہم لوگ سمجھتے ہیں۔
۶۔ اس میں اصل لرننگ پیسے خرچ کرکے اور کچھ نقصانات اٹھانے کے بعد ہی ہوتی ہے۔

اس سے یہ بلکل بھی مراد نہیں ہے کے امیزون پر کام کرنا ناممکن ہے۔ اصل میں جتنا ہم آسان سمجھتے ہیں اتنا آسان نہیں ہے۔

میں نے خود امیزون پر کام اس لئیے نہ کیا کے مجھے اس سے بہتر کچھ کام دستیاب ہوگئے تھے جن کے ذریعے نقصان کے خطرات کم تھے اور سرمایہ کاری بھی یا تو کم تھی یا نہیں تھی۔

آجکل کئی لوگ امیزون کا کورس بیچ رہے ہیں، آپ اگر ان کی تفتیش کریں تو ان میں سے کسی کا بھی آن لائن کام یا تو چل نہیں رہا یا انہوں نے کیا ہی نہیں۔ جبکہ لوگ اپنا کورس بیچ کر پیسے بٹورتے جارہے ہیں۔

میرے کئی دوست مجھے امیزون کورسز میں پارٹنر بنا کر کورسز کروانا چاہ رہے ہیں لیکن ابھی تک مجھے شاگردوں کیلئیے کامیابی کی امید نظر نہیں آئی جسکی وجہ سے ہمارا یہ کورس کروانے کا کوئی بھی ارادہ نہیں۔

دوستو امیزون کورس کے متعلق یہ میری زاتی رائے تھی لیکن لازم نہیں کے ہر دوست کے متعلق درست ہی ہو۔ مقصد یہ تھا کے آپ میں سے جو بھی دوست یہ کام کرنا چاہتے ہوں تو صرف خوابوں کے خریدار نہ بنیں، جہاں سے بھی کورس کرنا چاہتے ہوں ان کے متعلق تسلی کر لیجئیے کے کیا وہ خود واقع ہی یہ کام کر رہے ہیں اور پیسے کما رہے ہیں یا شعبدہ بازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔