کاروبار کے نئے رستے ایسے بھی ملتے ہیں

ایک موبائل فون کے میکینک نے مجھے انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کی راہ دکھائی اور خود آج بھی میکینک ہے۔

سنہ 2005 میں پہلی بار مجھے آنلائن پیسے کمانے کا موقع ملا اور یہ پیسے کمانے کے دو ذریعے تھے۔

۱۔ میں نے اپنا موبائل فون ریپئرنگ کا آنلائن کورس لانچ کیا اور کورس کی CD، اور سرٹیفیکیٹ کے عوض پیسے کمائے۔
۲۔ اس سال میں نے گوگل ایڈسینس کا ایک اکاونٹ سسپینڈ کرواکر پھر مشکل سے نیا اپروو کروایا اور بالآخر اس سے بھی پیسے کمانے شروع کر دئیے۔

آج سوچوں تو مجھے وہ دور انٹرنیٹ کے حوالے سے دور جہالت کی طرح محسوس ہوتا ہے جس میں انترنیٹ کے بزنس کے متعلق کوئی بھی علم حاصل کرنا صریحا مشکل تھا۔

آپ دوستوں کی محبت ہے کے ہم سب آج اس گروپ میں اکٹھے ہیں اور ممبرز کی تعداد ایک لاکھ دس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اتنی بڑی تعداد کے باوجود ابھی تک ہمارے گروپ میں مطلوبہ تعداد میں کامیاب لوگ نہیں ہیں۔ میں بارہا کوشش کرتا ہوں کے جو کچھ مجھے معلوم ہو، وہ آپ دوستوں سے شئیر کرتا رہوں تاکہ مزید کئی دوستوں کا مائنڈ سیٹ بدل سکے اور کامیابی کا رستہ نظر آسکے۔

اس پوسٹ میں میں وہ تفصیل دینے جارہا ہوں جس کی وجہ سے مجھے پہلی کامیابی نصیب ہوئی۔ یہ پوسٹ لمبی ہو سکتی ہے، آپ یا تو ابھی پوری پڑھ لیجئیے گا یا پھر محفوظ کرکے بعد میں ضرور پڑھئیے گا۔
——————————————————–

دوستو، کامیابی حاصل کرنے کی کئی راہیں ہیں جن میں سے ایک مستند راہ یہ ہے کے آپ اپنے کام کی تفصیلات میں گہرائی تک جائیں اور وہ کچھ سیکھیں جو باقی لوگ نہ سیکھ پائے ہوں۔ نیچے چند ایک مثالیں دی جارہی ہیں تاکہ آپ ان مثالوں کے پڑھ کر اپنے اپنے کام کے متعلق اپنے رویہ کو مزید بہتر بنا سکیں۔

سال دو ہزار پانچ میں میری ایک کمپیوٹر کالج سے پارٹنرشپ ہوگئی جہاں میں نے اپنے تین کورسز لانچ کرکے کمائی کو بڑھانے کی کوشش کی اور کچھ کامیابی بھی نصیب ہوئی۔ انہی تین کورسز میں ایک کورس موبائل فون ریپئرنگ کا بھی تھا۔ اگر آپ لوگ پہلے نہیں جانتے تو بتادوں کے الیکٹرانکس کے پارٹس کو نئے سے نئے طریقے سے اسمبل کرکے کچھ نیا نیا پرزہ بنانا، میرا مشغلہ تھا۔ اسی مشغلے نے موبائل فون ریپئرنگ کے کورس کی راہ ہموار کر دی۔

پہلچے تو کچھ عرصہ میں خود ہی یہ کورس کرواتا رہا، پھر میں نے پریکٹیکلز کروانے کے لئیے ایک موبائل فون کے میکنک کو ملازم رکھ لیا۔ دوستو، کئی لوگ کچھ نیا جانتے ہوتے ہیں لیکن اس کا باقاعد استعمال نہیں جانتے۔ یہ حال اس میکینک کا بھی تھا۔ اس میکینک نے مجھے بتایا کے وہ موبائل فونز کے نئے نئے ماڈلز کے مسائل کو سمجھنے کے لئیے انٹر نیت کی ایک فورم ویب سائٹ سے علم حاصل کرتا ہے۔ اس فورم کا نام جی ایس ایم ہوسٹنگ ڈاٹ کام تھا۔

دوستو اس وقت تک میں انٹرنیت مارکیتنگ کی کئی ٹیکنیکس پرھ چکا تھا لیکن باقاعدہ استعمال کرنے سے قاصر تھا۔ اس موبائیل فون ریپئرنگ کی یہ فورم ویب سائٹ نے نئی راہ دکھا دی۔ میں روزانہ اس فورم کو پرھتے پڑھتے نئے نئے سکلز حاصل کر رہا تھا تاکہ اپنی موبائیل فون ریپئرنگ کی کلاس کی مزید مدد کر سکوں۔اس فورم سے مجھے مندرجہ ذیل چیزین علم میں آئیں۔

۱۔ دنیا کے بیشتر دیگر ممالک میں بھی لوگ موبائیل فون ریپئیرنگ اچھے انداز سے نہیں جانتے
۲۔ فورم ویب سائٹس پر لوگ اپنے سوال کے جوابات چاہتے ہیں تو زیادہ جوابات حاصل کرنے کیلئیے فورم کے سستم سے کیسے کھیلنا چاہئیے
۳۔ ایشیا کے علاوہ کئی دوسرے ممالک میں آپ کو کوئی بھی ٹیکنیکل کام کرنے سے پہلے اس ہنر کا لائسینس لینا لازمی ہے۔
۴۔ ہنر کا سرٹیفیکیٹ چاہے کسی آن لائن ادارے کیطرف سے مل جائے، اسکا لائسینس اس بنیاد پر بھی انکو مل سکتا ہے۔

دوستو، اس دریافت نے کچھ نئے رستے دکھا دیئے اور میں نے اپنی ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ میری پہلی ویب سائٹ ambtechnique dot com تھی جو بعد ازاں مجھ سے چھن گئی۔ لیکن یہی ویب سائٹ انٹرنیٹ سے میرے حصے کے پہلے ذرائع کا درجہ اختیار کر گئی۔ میں مندرجہ ذیل سٹیپ بائے سٹیپ پراسس بتا رہا ہوں جس کے ذریعے میرا آنلائن بزنس اسٹیبلش ہوگیا۔

۱۔ اپنی ویب سائٹ بنائی جس میں کورس کے متعلق ڈیٹیلز لکھی ہوئی تھیں۔ مزید ایک ممبر شپ ایریا بنایا جہاں لوگ لاگ ان کرکے کورس کے مندرجات دیکھ سکتے تھے۔ اس ممبر شپ کی بھی فیس رکھی جو کے اس وقت ساٹھ ڈالرز پر ممبر تھی۔

۲۔ میں نے اسی فورم ویب سائٹ پر ریسرچ کرتے کرتے بہت سارا مواد اکٹھا کر لیا اور اسے کورس کی شکل میں مرتب کر دیا۔ آپ دوست نوٹ فرمائیے کے اسی فورم پر اتنا مواد تھا کے ہر ممبر سارا مواد دیکھ ہی نہیں پاتا تھا، جیسے کے ہمارے فیس بک گروپ میں ہر پوسٹ ہر ممبر پڑھ نہیں پاتا۔ لیکن اگر اس مواد کو ترتیب سے مہیا کیا جائے تو سب کے لئیے آسانی ہوسکتی ہے۔

۳۔ یہی کورس کا سارا مواد میں نے اپنی ویب سائیٹ پر ممبرشپ ایریا میں ڈال دیا تاکہ جو لوگ ساٹھ ڈالر ادا کریں تو میری ویب سائٹ سے کورس کر سکیں۔ مزید یہ کے میں نے اسی کورس کے مواد کو کچھ CDs میں بھی محفوض کر لیا تاکہ اگر کوئی یہ کورس اس صورت میں لینا چاہے تو اسے سو ڈالر میں دیا جاسکے۔
۴۔ ایک سرٹیفیکیٹ کا ڈیزائن بنایا تاکہ پاس ہونے والے شاگردوں کے سرٹیفیکیٹ دیا جاسکے۔ اس سرٹیفیکیٹ کی قیمت بھی بیس ڈالر تھی۔

۵۔ سب کچھ مینیج کرکے میں واپس اسی فورم پر آگیا اور وہاں سوال پوچھنے والے لوگوں کو انکا بھرپور جواب دیتا تاکہ انکی مدد ہوسکے اور ساتھ میں اپنی ویبسائٹ اور کورس کا حوالا بھی دے دیتا۔ اب مجھے دن میں زیادہ تر وقت اس فورم پر ہی مارکیٹنگ میں لگانا ہوتا تھا تاکہ مزید سیلز کر سکوں۔ لہذا میں زیادہ تر وقت اسی فورم پر ہی گزارتا اور لوگوں کے سوالات کے جوابات دیتا رہتا۔

اللہ اللہ کرکے پہلا شاگرد ملا اور پھر اس نے کورس کی CD خریدنے کا اظہار کیا تو پیسے لینے کے لئیے میرے پاس PayPal نہیں تھا تو میں نے اسے Western Union کے ذریعے پیسے ادا کرنے کا کہا، وہ کچھ تامل کا شکار تھا کیوں کے میرے دیے گئے پے منٹ کے طریقے سے اسے سیکیورٹی نہی ملتی۔ لیکن یہ کورس دنیا میں صرف میں نے ہی پہلی بار آن لائن بنایا تھا، لہذا اسکے پاس مزید آپشنز نہیں تھیں۔ خیر کچھ دن کے تامل کے بعد میں نے اسے اس بات پہ منا لیا کے آپکو فورا میری ممبرشپ ویب سائٹ کی ممبرشپ مل جائے گی اور ساتھ میں CD کچھ دنوں میں اسکے پاس پہنچ جائے گی اور میں صرف سی ڈی کی قیمت ہی چارج کروں گا۔

یہ تھا میرے کورس کا پہلا شاگرد۔ پھر اسی طرح کی انکوائریز کا تانتا بندھ گیا اور میں انکے سوالات کے جوابات دیتا اور انکو اپنا کورس بیچ لیتا۔ اسی دوران مجھے موبائیل فون کے متعلق بلاگنگ کا شوق بھی آگیا اور آہستہ آہستہ میں نے بلاگ بنا لیا اور گوگل ایڈسینس کے ذریعے پہلی بار $107.37 کمائے۔ اس سارے عمل کے دوران میں نے مندرجہ ذیل چیزین سیکھیں جو کے آئندہ آنے والے دور میں میرے لئے بہت ہی مفید ثابت ہوئیں۔ آپ بھی دیکھ لیجئیے کے کیا آپ کیلئے مفید ہیں؟

۱۔ اگر آپ کا کوئی خاص پیشن ہو تو آپ اسکے متعلق اتنی تفصیل میں چلے جاتے ہیں کے باقی لوگوں کے سطحی علم سے بہتر علم اور ہنر آپکو نصیب ہوتا ہے۔

۲۔ Niche Selection کیا ہوتی ہے اور بجائے کے آپ کسی بڑی کیٹیگری میں کام کریں، آپ کسی گہرے مسلے کو سلجھانے کا طریقہ سیکھیں اور اسی Niche میں کام کریں۔

۳۔ کاروبار میں اپنی اتھارٹی قائم کرنی ہو تو اس کاروبار کے متعلق گہرا علم حاصل کریں۔ یہ علم لوگوں میں بانٹیں اور دل و جان سے انکی مدد کی کوشش کریں۔ ان میں سے کئی لوگ آپ کی پراڈکٹس یا سروسز خرید لیتے ہیں۔

۴۔ اگر آپ کچھ ایسی پراڈکٹ یا سروس دے رہے ہوں جو باقی لوگ نہ دے سکیں یا پھر اتنے اچھے انداز میں نہ دے سکیں تو کلائنٹس مجبور بغیر سیکیورٹی کے بھی آپ کے تجویز کردہ رستے سے آپ کو پے کر سکتے ہیں۔

۵۔ ہر ایک پلیٹ فارم آپ کی بھرپور توجہ چاہتا ہے، اسی طرح فورم ویب سائٹ کو بھی آپکی بھرپور توجہ ملے تو وہاں سے امارت کا سفر ممکن ہے۔ آپ GBOB کے لئیے blackhatworld form پر اگر بھرپور توجہ دیں تو یہ اکیلا پلیٹ فارم آپ کے کاروبار کو عروج دے سکتا ہے۔

۶۔ اس کام سے پہلے میں پچھلے پانچ سال سے کوشش کے باوجود ناکام تھا، اس بار چونکہ میری دلچسپی کا موضوع میرا کاروبار بن رہا تھا تو میں نے مارکیٹنگ میں بھی سطحی سی کوشش نہ کی بلکہ ہر ممکن طریقے سے کلائنٹس لانے کیلئیے وقت صرف کیا۔

ہمارے ابھی تک کئی ناکام دوست GBOB کو بھی سطحی سے انداز سے ٹیسٹ کر رہے ہیں اور بہت ہی جلد چھوڑ دیتے ہیں۔ اگر وہ اسے لانگ ٹرم پالیسی کے تحت سیکھیں اور کام کریں تو پھر اسکی مارکیٹنگ کا ہر ممکن ذریعہ اختیار کریں گے اور انشا اللہ کامیاب ہوں گے۔